ایم کیوایم کے اپوزیشن کیساتھ ملنے پر اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد کتنی رہ گئی؟

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ صورت حال اختیار کر گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 171 اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 170 بن رہی تھی جبکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے لیے 172 اراکین پورے کرنے ہیں۔تاہم رات گئے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریری معاہدہ طے پانے کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر گیم ایک بار پھر اپوزیشن کے حق میں چلا گیا ہے جس کے بعد ظاہری طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن کے ساتھ جانے کے بعد منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سے علیحدگی کے بعد عمران خان حکومت کا قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گیا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں نمبر 177 تک پہنچ گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*