
کراچی(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی حوالہ/ہنڈی کے منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی،ایم اے جناح روڈ چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی، بیرون ملک غیر ملکی کرنسی منتقل کرنے کے شواہد بھی قبضے میں لیے گئے،تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ کے قریب فلک ناز ٹاور میں قائم دفتر پر چھاپہ مارا گیاجہاں سے 22 لاکھ 34 ہزار 500 روپے نقدی، لیجرز، موبائل فونز اور مشکوک ڈپازٹ سلپس برآمد ہوئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتہ 8 ماہ میں کم از کم 40 لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر چین منتقل کیے گئے کارروائی کے دوران اشرف، عبدالمعیز، فیصل، محمد ایاز اور محمد سلمان حراست میں لیاگیا مقدمہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت درج کیا گیا۔ تحقیقات جاری ہے۔
