ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر گیس سلنڈر کا دھماکا، گھر تباہ

دھماکے کی خبر پر ایمن خان اور منیب بٹ کے مداحوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی

گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن کسی بھی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی

کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیس دھماکے سے گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔دھماکے کی خبر سامنے ا?تے ہیں ایمن خان اور منیب بٹ کے مداحوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی اور وہ سوشل میڈیا پر دونوں کی خیریت کیلئے دعائیں کررہے تھے۔ایمن اور منیب شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں اور دونوں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔دونوں کی پہلی ملاقات ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اور نومبر 2018 میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی ایک بچی بھی ہے جس کا نام امل منیب رکھا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*