ایل پی جی کی قیمت 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر نرخ مقرر کرنے پر غور

ملک بھر بالخصوص شمالی علاقوں میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جہاں قیمتیں 750 روپے فی کلو کی تاریخی سطح تک جا پہنچی ہیں۔ اس سنگین صورتِ حال پر قابو پانے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سردیوں میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے ماہانہ کے بجائے روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نئے طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امپورٹرز نے موجودہ پرائزنگ فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سپلائی پر قابو نہ پایا گیا تو گھریلو سلنڈر کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*