ایل این جی کی ترسیل کیلئے سب سےکم بولی موصول

بجلی کے بحران کے دوران پاکستان کو پیٹرو چائنا انٹرنیشنل سنگاپور سے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) گارکوز کی سب سے کم بولی موصول ہوگئی، کارگوز کی ترسیل جون کے پہلے اور آخری ہفتے میں کی جائے گی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق جون کے کارگوز کے لیے30 اپریل کو ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، سرکاری ادارے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے تین بولی لگانے والوں سے پانچ بڈز وصول کی ہیں، ان میں پیٹرو چائنا، ٹوٹل انرجیز اور وائٹول بحرین شامل ہیں۔

قبل ازیں ٹینڈرز جون کے پہلے اور تیسرے ہفتے کے لیے طلب کیے گئے تھے جسے بعدازاں آخری ہفتے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

پیٹرو چائنا یکم اور 2 جون کے لیے سستے داموں ایل این جی کی ترسیل کی پیش کش کی ہے، کو یکم جون 23.968 ڈالر اور 2 جون کو 22.498 ڈالر پر ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) ہوگی اور اس کی ترسیل 28 اور 29 جون تک ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*