ایس بی سی اے کے معطل افسر ریاض ملا کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں ایک اور مقدمہ درج، گرفتاری کے لیے چھاپوں کی اطلاعات

رپورٹ: آ ر مالک

ایس بی سی اے کا معطل کرپٹ افسر ریاض ملا قانون کے شکنجے میں: پاکستان بازار تھانے میں ایک اور مقدمہ درج

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین ولد محمد حسین ملا کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان بازار تھانے میں کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کے الزامات کے تحت ان کے خلاف ایک کے بعد دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، معطل افسر ریاض ملا طویل عرصے سے اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بلڈرز کو بلیک میل کرنے، چائنا کٹنگ کی سرپرستی اور بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی ہائی رائز عمارتوں کی اجازت دینے میں ملوث رہے ہیں۔ بلڈرز ایسوسی ایشن اور شہریوں کی مسلسل شکایات کے بعد محکمہ نے انہیں پہلے ہی معطل کر دیا تھا، تاہم اب یکے بعد دیگرے ایف آئی آرز (FIRs) کے اندراج نے ان کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*