اگر پیپلز پارٹی کراچی پر مسلط رہی تو شہر میں ترقی کا آنا ناممکن ہے

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک تندوتیز بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کراچی پر مسلط رہی تو شہر میں ترقی کا آنا ناممکن ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور پی پی پی کی حکمرانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے؛ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث کراچی پورٹ پر کشتیوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور رواں سال مارچ میں ہونے والی ٹرانس شپمنٹ پورے سال 2025 کے برابر رہی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ کراچی ایک بہترین متبادل تجارتی مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری سے نہ صرف بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آسکتی ہے بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کو یہاں روزگار کے مواقع بھی مل سکتے ہیں، تاہم یہ تمام باتیں محض ایک خواب ہی رہیں گی اگر سندھ اور کراچی پر پیپلز پارٹی کی حکمرانی برقرار رہی؛ ان کے مطابق ملک کی معاشی ترقی کے لیے کراچی کو اس کے اصل پوٹینشل کے مطابق چلانا ضروری ہے جو موجودہ سیاسی سیٹ اپ میں انہیں ممکن نظر نہیں آتا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*