گلستان جوہر میں ڈسٹری بیوشن آفس میں فائرنگ سے کار پینٹر عمران ہلاک ہوگیا
نوید سے کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی، ملزمان دکاندار کے سر میں گولی مارکر فرار ہوگئے، پولیس
پاکستان بازار جرمن اسکول کے قریب مزاحمت پر ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے نوجوان شبیر زخمی
کورنگی، کیماڑی، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعات ،پولیس اہلکار اور بچے سمیت4زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) اورنگی میں ٹارگٹ کلرز نے دکاندار کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گلستان جوہر میں ڈسٹری بیوش آفس میں فائرنگ سے کار پینٹر ہلاک ہوگیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور بچے سمیت 5افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابقاورنگی ٹا و¿ن ن 14 نمبر غزالہ اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے دکاندار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جہاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت30سالہ نوید ولد شاہد کے نام سے ہوئی ایس ایچ او پاکستان بازار سہیل خاسخیلی کے مطابق مقتول کی اکبری مسجد کے قریب چھوٹا سا کیبن تھا ملزمان نے کوئی لوٹ مار نہیں کی آئے اور سر پر گولی مار کر فراہوگئے قتل تارگٹ کلنگ ہےگلستان جوہر بلاک 14 کراچی پبلک اسکول کے قریب دفتر میں کام کے دوران فائرنگ سے کار پینٹر 32سالہ عمران ولد غلام شبیر ہلاک ہوگیا ا ،اس ضمن میں ایس ایچ او گلستان جوہر عدیل افضال کا کہنا ہے جس پورشن میں فائرنگ ہوئی وہاں علی اور طارق نامی ڑخص اپنا ڈسٹری بیوشن کا دفتر بنارہے تھے مقتول دفتر میں کار پینٹر کاکام کرہاتھا دفتر میں رکھی پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا واقعہ پر اسرا ہے مقتول رحیم یار خان کارہنے والا تھا ا ،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثائ کے حوالے کردیا کے مزید واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر 16جرمن اسکول کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے 20سالہ شبیر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوو¿ں کی فائر نگ سے 17سالہ رافع زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔:کیماڑی فشری شاکر پلیہ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار مشتاق ولد رضا حسینشدید زخمی ہوگیا پاک کالونی زبیری کالونی قادریہ مسجد کے قریب شادی میں فائرنگ,ایک بچہ زخمی،عباسی شہید ہسپتال منتقل:ناظم آباد 03نمبر احباب سوئٹس کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 29سالہ نوجوان شاہد ولد بشیر زخمی ہوگیا