انیل کپور اور انوپم کھیر آنجہانی دوست ستیش کوشک کی یاد میں زار و قطار رو پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر اور انیل کپور ستیش کوشک کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال انوپم کھیر نے اپنے آنجہانی دوست ستیش کوشک کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز سمیت سماجی شخصیات اور دوست احباب شریک ہوئے۔

تقریب میں مہمانوں سے گفتگو کرنے کیلئے انوپم کھیر نے انیل کپور کو اسٹیج پر مدعو کیا جس پر انیل جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑے اور اسٹیج پر آنے سے انکار کر دیا۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

انیل کپور کو ستیش کوشک کی یاد میں روتا دیکھ کر انوپم کھیر بھی آبدیدہ ہوگئے۔ اس تقریب میں ستیش کوشک کی بیٹی نے والد کیلئے لکھا خط بھی حاظرین کو پڑھ کر سُنایا جس میں اس نے بتایا کہ وہ والد کو کتنا یاد کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر انیل کپور اور انوپم کھیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو اپنے بہترین دوست کے انتقال کے بعد انہیں یاد کر کے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یاد رہے کہ ستیش کوشک حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ انوپم کھیر ستیش کوشک اور انیل کپور لڑکپن کے زمانے سے ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*