امریکی گلوکار کائل جیکبز نے مبینہ طور پر 49 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کائل جیکبز مشہور ٹی وی شخصیت اور گلوکارہ کیلی پکلر کے شوہر تھے۔

رپورٹس کے مطابق کائل جیکبز امریکی شہر نیش ول میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔

کائل جیکبز کی اہلیہ کیلی پکلر نے پولیس کو بتایا کہ سو کے اٹھنے کے کچھ دیر بعد شوہر کو گھر میں نہ پاکر انہیں ڈھونڈنا شروع کیا۔

انہوں نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اور گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے اوپر کی منزل پر کمرے کا دروازہ نہ کھولے جانے پر پولیس کو اطلاع دی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*