امریکی مشیر سلامتی نے براہ راست کہا روس نہیں جاؤ: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ  محمود  قریشی نے کہا ہےکہ امریکی مشیر سلامتی نے براہ راست کہا روس نہیں جاؤ۔

قومی اسمبلی میں اظہار  خیال  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی سے بگاڑنا ہمارا مفاد نہیں ہے، امریکا چاہتا ہےکہ ہم انہیں ہرمعاملے پر سپورٹ کریں جو امریکا کے لیے اہم ہے، کیا مسئلہ کشمیرمسئلہ نہیں؟ ہم امریکا کوکہتے ہیں مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کریں تو کہتےہیں’نو‘ ، امریکا کہتا ہےکشمیر کا معاملہ دو طرفہ معاملہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پھر کہتا ہوں ملنے والا ڈاکیومنٹ مصدقہ ہے جو واشنگٹن میں تعینات گریڈ 22 افسر نے بھیجا اگر اپوزیشن کو اب بھی تحفظات ہیں تو واشنگٹن میں سفیر کوبلواکر ان کیمرا اجلاس بلائیں۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق کہاگیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو تنہا کردیں گے، دھمکی آمیز مراسلے پر ان کیمرا اجلاس بلایا جائے، ناراضی کا اظہار کیا جاتاہے 

ایوان میں شاہ محمود نے روس کے معاملے پر امریکی مشیر سلامتی کے فون کا حوالہ دیا اور کہاکہ امریکی مشیر سلامتی نے براہ راست کہا روس نہیں جاؤ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*