اقبال شناسی میں ایک نئی پیش رفت، ’’Secrets of Allama Iqbal‘‘ کی پہلی خصوصی اشاعت جاری

کراچی: اقبال شناسی کے موضوع پر ایک نئی کتاب “Secrets of Allama Iqbal – Book 1” قارئین کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف Abdulla Fayaz Al-Mahldibi نے علامہ اقبال کے کلام اور فکری ورثے کو قرآنِ کریم کی تعلیمات کے تناظر میں پیش کیا ہے۔

کتاب میں اقبال کے شعری پیغام، اسلامی فکر اور ان کے فکری پس منظر کے مختلف پہلوؤں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مصنف نے اقبال کے کلام میں موجود قرآنی حوالے اور فکری ربط کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

کتاب کراچی کے معروف اشاعتی ادارے فرید پبلشرز سے شائع ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*