افغانستان میں UN مشن کی مزید 1 سال کیلئے تجدید

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں یواین مشن کی مزید 1 سال کے لیے تجدید کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے یو این مشن کی تجدید کے لیے قرار داد 14 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوئی۔

روس کا ووٹنگ سے گریز

اس موقع پر روس نے سلامتی کونسل میں افغانستان کے لیے یو این مشن کی تجدید کے لیے ووٹنگ سے گریز کیا۔

روس کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں امدادی مشن اقوامِ متحدہ کا مشن امپاسیبل بن جائے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کا امدادی مشن 20 سال قبل افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*