اسلام آباد: گھر کے باہر کھیلتی 3 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، بہنوئی گھناونے جرم میں ملوث نکلا

اسلام آباد: تھانہ نون کے علاقے میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور بچی کا بہنوئی ہی گھناؤنے فعل میں ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی، جسے شدید زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاکانہ کارروائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتولہ بچی کا بہنوئی ہے۔
.
ملزم نے بچی کو اغوا کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا تھا۔

درج کیے گئے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بچی اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی، جب تھوڑی دیر بعد اہلِ خانہ نے اسے دیکھا تو وہ غائب تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہم شواہد کی مدد سے ملزم کاشف کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کر کے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*