
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج منظم کمپنیوں نے حج پیکیج ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کردیے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاک حج ایپ اور پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ میں تیزی آگئی ہے، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 16 بنیادی حج پیکیج فائنل کر دیے گئے ہیں۔
رواں برس پرائیویٹ حج پیکیج 14 لاکھ سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ہیں جبکہ پرائیویٹ اسکیم میں مختصر دورانیے اور فائیو اسٹار پیکیج کی سہولت بھی موجود ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین پیکیج کا انتخاب اور ادائیگی صرف پورٹل یا ایپ سے کریں، براہِ راست رقم کی ادائیگی پر وزارت کسی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی، رواں برس پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے 71 ہزار 684 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم میں پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے، تاریخ تک کوٹہ مکمل نہ ہوا تو وزارت ازسرِ نو کوٹہ مختص کر سکے گی۔
