
اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر محمدعلی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تینوں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا۔
گیپکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کےلیے 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ پری کوالیفائی ہونےوالی کمپنیوں میں ترکیہ کی 3اور پاکستان کے 6 بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں۔ کےالیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی۔
پری کوالیفائی کرنے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم سے ڈیوڈیلیجنس کا عمل شروع کریں گی۔
