از خود نوٹس چیف جسٹس کا اختیار، جسٹس فائز کا از خودنوٹس واپس، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لینےکےاختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس منیب اخترنے14 صفحات پرمشتمل فیصلہ تحریرکیا جس میں عدالت نے پریس ایسوسی ایشن کی درخواست پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا لیا گیا ازخود نوٹس واپس لے لیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کسی بینچ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، بینچ چیف جسٹس کو نوٹس لینے کی سفارش کر سکتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ سوموٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں، بینچز کے نوٹسز پر سماعت چیف جسٹس کے تشکیل کردہ بینچ ہی کرینگے، کوئی بینچ ازخود کسی کو طلب کر سکتا ہے اور نہ رپورٹ منگوا سکتا ہے، اس کے لیے چیف جسٹس کی منظوری لازمی ہوگی۔

سپریم کورٹ کا کہناہےکہ جسٹس فائز عیسیٰ کا خود سے متعلق مس رپورٹنگ کا مؤقف صحافیوں اور وی لاگرزکی بے عزتی ہے، عدالتی کارروائی براہ راست دکھانےکا معاملہ چیف جسٹس کوبھیجاجارہاہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*