ادویات 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری

ای سی سی کا اجلاس ،جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے ستر فیصد کے تناسب سے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی

ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں چودہ فیصد تک اضافہ کیا جاسکے گا، ذرائع

عام دوائیں بھی مہنگائی کے ستر فیصد کے برابر مہنگی کرنے کی اجازت مگر قیمت میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ادویات چودہ سے بیس فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں روز ویلٹ ہوٹل، گندم کی خریداری اور ادویات مہنگی کرنے سمیت متعدد معاملات پر بات کی گئی۔ای سی سی نے ایک بار کے لیے ادویات کی قیمتوں میں چودہ سے بیس فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی، ضروری اور جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے ستر فیصد کے تناسب سے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یعنی ان ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں چودہ فیصد تک اضافہ کیا جاسکے گا۔اسی طرح عام دوائیں بھی مہنگائی کے ستر فیصد کے برابر مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے مگران کی قیمت میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*