اداکار قوی خان انتقال کرگئے

فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈری اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سینئر اداکار قوی خان کینیڈا میں زیر علاج تھے۔

وہ 15 نومبر 1942 کو پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے۔

عدنان قوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قوی خان کی نمازِ جنازہ، و دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اداکار قوی کینیڈا کے ’وان‘ شہر کے اسپتال میں داخل تھے، انہوں نے اپنا کیریئر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا، قوی خان کو پرایئڈ آف پرفارمنس اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

قوی خان نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں کام کیا، قوی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

قوی خان سے متعلق اداکار سہیل احمد کا کہنا ہے کہ قوی خان کو کینیڈا جانے کےلیے ایئرپورٹ چھوڑ کر آیا تھا، وہ میرے لیے والد کا درجہ رکھتے تھے، قوی خان جیسا خوددار آدمی نہیں دیکھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*