اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ اور اداکار علی رحمان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ڈانس ویڈیو ان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کے گانے پر بنائی گئی ہے۔

اس سے قبل ہانیہ عامر اور علی رحمان نے اپنے پہلے گانے پیلا رنگ کی ریلیز کی تشہیر انوکھے انداز سے کی تھی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں اداکار علی اور ہانیہ کو کلفٹن سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھلے ٹرک میں سوار دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں سارے راستے تمام فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ دیسی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*