اب تک 10 لاکھ افراد وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن کرالی

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اب تک 10 لاکھ افراد وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول پمپس کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی گئی۔

868 پیٹرول پمپس کو 16 ستمبر کی مد میں ایک کروڑ 22 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ادا کردیئے گئے۔

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 868 پیٹرول پمپس کی جانب سے کلیم کی گئی مکمل رقم ادا کردی گئی ہے اور تمام متعلقہ پیٹرول پمپس کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پیٹرول پمپس کو یہ ادائیگیاں وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے ریلیف کی مد میں کی گئی ہیں۔

وزیراعظم ریلیف اسکیم کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کو فی لیٹر 100 روپے تک سستا پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، اسکیم کے لیے ڈیجیٹل نظام فعال ہے اور ملک بھر میں رجسٹرڈ شہریوں کو رعایتی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی جاری ہے تاکہ اسکیم کے تحت دی جانے والی سہولت کی نگرانی کی جاسکے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اب تک 10 لاکھ افراد وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*