ابوظبی میں آپ جب چاہیئں بس بلاسکتے ہیں، آن ڈیمانڈ بس سروس کا آغاز آج سے ہوگیا

اماراتی حکام نے شہریوں کو آرام دہ سفر فراہم کرنے کےلیے ‘آن ڈیمانڈ بس سروس’ کی سہولت فراہم کردی، جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

عرب خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے آرام دہ سفر کےلیے ‘آن ڈیمانڈ بس سروس’ کا آغاز کیا ہے، جس کا استعمال موبائل ایپلی کیشن سے ہوگا۔

سعدیات جزیرے پر ‘ابوظبی لنک’ سروس کا آغاز آج 28 جنوری سے ہورہا ہے جس کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کو مزید آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سعدیات جزیرے پر ابتدائی مرحلے میں یہ سروس بلکل مفت ہوگی، اور شہریوں کو صبھ 6 بجے سے رات 11 بجے تک دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ آن ڈیمانڈ بس سروس کا آغاز سب سے پہلے 2020 میں الشہامہ میں کیا گیا تھا جس کے بعد 2021 میں جزیرہ یاس میں یہ سروس شروع کی گئی، جس سے اب تک سوا دو لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*