‎آن لائن اسلحہ کی کھلے عام فروخت

کراچی میں آن لائن اسلحے کی فروخت میں اضافے کے بعد سی ٹی ڈی حرکت میں آگئی

ئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کو اہم ٹاسک، آن لائن غیر قانونی اسلحے کی چیکنگ شروع

کراچی میں دہشت گردی کے لئے لائی جانیوالی اسلحے کی کھیپ کوئٹہ کے قریب نوشکی کے علاقے سے پکڑی گئی، پولیس

پکڑا جانے والا اسلحہ غیر ملکی کمپنی کا ہے جس میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک سمیت مختلف قسم کے 47 بندوقیں شامل ہیں

کراچی ( کرائم رپورٹر ) کراچی میں آن لائن غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں اضافہ ، سی ٹی ڈی حرکت میں آگئی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کو اہم ٹاسک دیا تھا سی ٹی ڈی کی ٹیموں کا آن لائن غیر قانونی اسلحہ پر کام شروع کردیا پولیس نے آن لائن اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گر فتار کیا ہے پولیس زرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے لئے لائی جانیوالی اسلحے کی کھیپ جو کوئٹہ سے پکڑی گئی ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران نوشکی سے کوئٹہ آنے والی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا انہوں نے بتایا کہ اسلحہ ہمسایہ ملک سے سرحد سے سمگل کرکے کوئٹہ اور پھر کراچی سمگل کیا جانا تھا۔ پکڑا جانے والا اسلحہ غیر ملکی کمپنی کا ہے جس میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک سمیت مختلف قسم کے 47 بندوقیں شامل ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*