آصف زرداری کو بڑا ریلیف، پارک لین ریفرنس نیب کو واپس

جج ناصر جاوید رانا نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیجا

سابق صدر کے خلاف، توشہ خانہ اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کے کیس نیب کو واپس ہو چکے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم جاری کیا، عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔جج ناصر جاوید رانا نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیجا۔اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دو ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں، توشہ خانہ اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کے کیس نیب کو واپس ہو چکے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*