آزادکشمیر میں بلاول اور مریم ایک دوسرےکا پول کھول رہے ہیں، دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں: حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر میں بلاول اور مریم نواز ایک دوسرے کا پول کھول رہے ہیں، یہ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، اب یہ خود بتا رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول خود بتا رہے ہیں مسلم لیگ ن صرف17 سیٹیں جیتی ہے، کراچی میں قومی اسمبلی کی 7 سیٹیں پیپلز پارٹی کو کیسے ملی ہیں؟ ایم کیو ایم نے ایک بھی پولنگ اسٹیشن نہیں جیتا، 15 سیٹیں انہیں دی گئیں، بلاول بھٹو اپنے فارم 45 لائیں، سب پتا چل جائےگا،کراچی میں بلاول نے وڈیرہ شاہی بنا رکھی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس کا ہدف پورا نہیں کرتا، عوام کا خون نچوڑا جاتا ہے،  لیوی مد میں عام پاکستانی سے ساڑھے 8 ہزار  ارب روپے وصول کیے جاچکے ہیں، چھوٹی گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے کسان پریشان ہوتے ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں سے زندگی کے ہر شعبے پر اثر پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی سمیت تمام بڑے افسران قربانی دیں، عوام کو ریلیف دیں، ارکان اسمبلی اپنی تنخواہیں بڑھانے کے لیے متحد ہوتے ہیں، ان سیاستدانوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 7 اگست پرامن سیاسی مزاحمت کے لیے اہم دن ہے، کراچی سے خیبر تک شاہراہوں پر عوام نظر آئیں گے، حکومت پرامن سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوشش مت کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*