یوکرین نے روسی حملے کو ملک کا نائن الیون قرار دیدیا

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے حملے کو اپنے ملک کا نائن الیون قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے امریکی کانگریس سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے روسی حملے کو اپنے ملک کا نائن الیون قرار دیا۔

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو مزید 800 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا یوکرین کو 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر، 600 اسٹنگر اینٹی ائیر کرافٹ نظام دے گا،  یوکرین کو 70 ہموی گاڑیاں اور 5 ایم آئی 17ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک، رہائشی اور ملٹری انفرا اسٹرکچر تباہ اور لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*