یوکرین جنگ، روس نے یوکرین کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کی تباہ شدہ فوجی تنصیبات اور نقصانات سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے روسی ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان کے مطابق ایک ہفتہ قبل شروع کیے گئے حملوں کے بعد سے اب تک یوکرین اپنے 1533 اثاثوں سے محروم ہو چکا ہے۔

https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.502.0_en.html#goog_439076067https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.502.0_en.html#goog_439076065https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.502.0_en.html#goog_439076063

ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے 54 کمانڈ اینڈ کنٹرول پوسٹس، 39 ایس 300 اور بک ایم ون میزائلوں کے علاوہ 52 ریڈار، فضا میں گردش کرتے 47 ایئر کرافٹ جبکہ زمین پر موجود 13 طیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے 484 ٹینک، 63 لانچ راکٹ سسٹم، 217 آرٹلری بندوقیں، 226 فوجی گاڑیاں اور 47 ڈرون بھی تباہ کیے ہیں تاہم جاری کردہ رپورٹ میں روس کو ہونے والے نقصان سے متعلق اعداد و شمار نہیں بتائے گئے۔

روس نے پہلی مرتبہ یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی تفصیل بھی جاری کی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ یوکرین کی جنگ میں وطن کے لیے لڑتے ہوئے 498 فوجیوں نے جان قربان کی ہے جبکہ 1597 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ جنگ میں یوکرین کے 2870 سے زائد فوجی اور قوم پرست ہلاک جبکہ تقریباً 3700 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے پیش کیے گئے ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی یوکرین کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*