یورپین یونین، چائنہ کے درمیان 23ویں بائیلیٹرل سمٹ کا آغاز

یورپین یونین اور چائنہ کے درمیان 23 ویں بائیلیٹرل سمٹ آج منعقد ہو رہی ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان آج منعقد ہونے والی یہ باہمی سمٹ آن لائن منعقد ہوگی۔

اس سمٹ میں یورپین یونین کی نمائندگی یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل، یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کریں گے جبکہ چائنہ کی نمائندگی اس کے صدر زی جنگ پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کریں گے ۔

اس ویڈیو سمٹ کے دو سیشن ہوں گے۔

پہلا چائنیز وزیر اعظم کے ساتھ اور دوسرا چینی صدر کے ساتھ منعقد ہوگا۔

یورپین ذرائع کے مطابق سمٹ میں باہمی معاملات کے علاوہ یوکرین پر جاری روسی جارحیت ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق یورپین یونین اور چائنہ کے درمیان یہ سمٹ ’معمول کے مطابق کاروبار‘ پر نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس سمٹ کے اختتام پر کوئی مشترکہ اعلامیہ یا کسی قسم کا مشترکہ بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔

یورپین یونین کی خواہش ہے کہ اس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہونے کے ناطے چائنہ نہ صرف اس جنگ سے دور رہے بلکہ وہ روس پر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اسے یوکرین میں جنگ روکنے پر بھی آمادہ کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*