ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، بادشاہ

مشہور ریپر و گلوکار بادشاہ نے ریپر یویو ہنی سنگھ سے متعلق کہا ہے کہ انہیں ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

بادشاہ اور ہنی سنگھ کے درمیان اختلافات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اب لگتا ہے کہ بادشاہ ان اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں بادشاہ نے ہنی سنگھ کی میوزک انڈسٹری میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہنی سنگھ کے ساتھ ہوا یہ سب افسوسناک ہے۔ میرے ذاتی مسائل نے مجھے متاثر کیا لیکن میں نے انہیں اپنے پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔

بادشاہ نے ہنی سنگھ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نصیحت کی کہ وہ ہمیشہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو رکھیں جو ان کی صحت اور خوشی کا خیال رکھتے ہوں، نا کہ صرف ان کی کامیابی کے لیے انکے آس پاس موجود ہوں۔

بادشاہ نے اپنے پیغام میں ہنی سنگھ کو ان کے ابتدائی دنوں کی یاد دلائی اور کہا کہ وہ ہمیشہ اس جذبے کو یاد رکھیں جس نے انہیں پہلی بار میوزک بنانے پر مجبور کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*