ہنگامہ آرائی: پنجاب اسمبلی کے 18 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل کرنےپر غور

لاہور: پنجاب اسمبلی  میں  ہنگامہ آرائی  اور  توڑ پھوڑ کے معاملے پر  اپوزیشن کے 18 ارکان کی رکنیت معطل  پر غور کیاجارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسپیکر  پنجاب اسمبلی  متحدہ اپوزیشن کے 18 ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غورکررہے ہیں جن میں رانا مشہود، طاہر خلیل، سلمان رفیق، عظمیٰ بخاری  ، حنا پرویزبٹ اور عنیزہ فاطمہ بھی شامل ہیں۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گز شتہ روز ہنگامہ آرائی کی تحقیقات  کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو اپنی رپورٹ اسپیکر کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ   پنجاب اسمبلی میں 3 اپریل کو رات گئے  تک اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا تھا اور اس دوران اسمبلی کی لابی اور ایوان میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو سامنےآئی تھی جس میں میز کے شیشے ٹوٹے، کرسیاں اور صوفے بکھرے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*