یو پی سیتاپور میں مذہبی رہنما نے کھلے عام مسلم خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ہندوانتہاپسند مذہبی رہنما لاؤڈ اسپیکرپر پولیس کی موجودگی میں مسجد کے باہرمجمع جمع کرکے مسلمان خواتین کواغوا کرنے اورسرعام زیادتی کرنے کی دھمکیاں دیتے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھگوا لباس میں ایک شخص گاڑی کے اندر سے ایک اجتماع سے خطاب کر رہا ہے جس کی کی شناخت ’بجرنگ منی‘ کے نام سے کی ہے۔
ہندو انتہا پسند نے کھلے عام دھمکی دی کہ اگر کوئی مسلمان علاقے میں کسی لڑکی کو ہراساں کرتا ہے، تو میں تمہاری بیٹیوں کو اٹھا کر سرعام ان کی عصمت دری کروں گا۔
اس موقع پر وہاں موجود مجمع ہندوؤں ان کے بیان پر خوشی اور ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے رہیں۔
پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، لیکن اتر پردیش پولیس نے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ جمع کیے گئے حقائق اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔