ہم نے کسی جج کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی: اسد عمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ نہ ہم نےکبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانےکی کوشش کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 2.1 ارب ڈالر کا یعنی 4 گناہ زیادہ خسارہ ملا، ایک ماہ پہلے تک زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے، اب صرف چار ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، پاکستان کی معیشت کو ایک ہفتے میں شدید نقصان پہنچا ہے ، ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے زرمبادلہ ذخائر بڑھائے تھے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں  اور الیکشن کرائیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے، ہم نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرائی ہیں، روزانہ سماعت کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل فائل کی ہے، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن ایک غیرجانبدار الیکشن کمیشن نہیں رہا، عمران خان نے غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے لیے تعیناتی کی تھی، ہم الیکشن کمیشن پرایک ہفتے سے نہیں بہت پہلےسےاعتراضات اٹھارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر نے کہا کہ نہ ہم نےکبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانےکی کوشش کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*