ہمارا مذاق اڑانے والے آج خود احتجاج کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارا مذاق اڑانے والے آج خود احتجاج کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں شہریوں کے حق پر شب خون مارا گیا اور ایم کیو ایم خاموش رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے جرم میں برابر کی شریک ہے، ضلعی سطح پر پیسے منتقل کرنے کا مکینزم طے کرنا چاہیے۔

انکا کہنا ہے کہ وفاق ایک ہزار ارب روپے سندھ حکومت کو دیتا ہے، سندھ حکومت 200 ارب ٹیکس کی مد میں جمع کرتی ہے، وفاق پیسے صوبوں کو تقسیم کردیتا ہے، صوبوں سے پیسہ نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا اسکا پٹشنر سے کوئی تعلق نہیں، 2013 کے ایکٹ کے خلاف احتجاج پر ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا، 2013 ایکٹ کے خلاف احتجاج میں کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم نے وزراء سے سودے بازی نہیں کی، ہم میئرز کیلئے اختیارات مانگ رہے تھے، ایم کیوایم نے 2013 کے ایکٹ پر ایک سڑک بند نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے 2013 کے ایکٹ کے خلاف 18 روز دھرنا دیا، ایم کیوایم شہر بند کرنے او رہڑتالوں کے باعث مشہور تھی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے 2013 کے قانون پر کوئی وزارت نہیں چھوڑی، ایم کیوایم نے 2013 کے ایکٹ پر رشوت کے بورے لیے، 2013 کا کالا قانون آنے کے بعد ایم کیو ایم کا گورنر3 سال تک رہا۔

 پاک سرزمین کے سربراہ نے کہا کہ 5 سال پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے 16 نکات پیش کیے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ایم کیوایم، پی پی نے ملکر پاس کیا، عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی فنانس کمیشن کا مکینزم ہمارے پاس بنا ہوا ہے، پیپلزپارٹی وفد سے روزانہ مذاکرات ہوتے ہیں، ہمارا مطالبہ صوبائی فنانس کمیشن کی بحالی کا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں صوبائی فنانس کمیشن کی توثیق کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*