کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں  ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی جس کے بعد  شارع فیصل پر پھسلن سے کئی موٹر سائیکل سوار  گر کر زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  کم سےکم درجہ حرارت 15 سے 16 ڈگری رہ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں کہیں کہیں ہلکی دھند ہے اور حدنگاہ 2کلو میٹر ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*