ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلیے تمام جامعات کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

کراچی (18 ستمبر 2026): ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلیے تمام جامعات کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا گیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی جامعات میں ہراساں کرنے کے خلاف شکایتی سیل قائم ہیں، جامعات میں ہراسانی کے افسوسناک واقعات ہوتے ہیں، واقعات کی ابتدائی تحقیقات یونیورسٹی کے اندر ہوتی ہے جبکہ اگر والدین مطمئن نہیں ہوتے تو محکمہ بھی تحقیقات کرتا ہے۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ تمام جامعات کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا ہے، سندھ کی تمام 30 یونیورسٹیز میں 767 بسیں اور کوسٹرز موجود ہیں، پبلک سیکٹر جامعات کے پاس 448 اپنی بسیں موجود ہیں، کراچی یونیورسٹی میں 44 ہزار طلبہ ہیں لیکن بسوں کی تعداد بہت کم ہے، سندھ حکومت کراچی یونیورسٹی کو سب سے زیادہ گرانٹ دیتی ہے۔

صوبائی وزیر جامعات نے ایوان کو بتایا کہ 2020 سے 2025 تک طلبہ کو ایک لاکھ 12 ہزار 198 اسکالرشپس دی گئیں، تمام جامعات کا فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کرتا ہے، ہر یونیورسٹی میں اسکالرشپ کی رقم کا اپنا معیار ہوتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*