شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں؟
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ دھوپ سینکتے ہوئے، ٹینس کھیلتے اور ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
ہانیہ نے ان تصاویر میں ایک مختصر سی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا تھا کہ ’یہ مسٹری مین‘ کون ہے۔‘
تاہم اب انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسے کوئی فلک تو کھلی جائے، ہر سانس کیوں یہ ترسائے، پھول ساون تجھ سے شرمائیں۔
دوسری جانب چند سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کی تصویروں میں معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھائی حیدر مستحسن ہے۔