گھی کی قیمتوں میں 20 سے 25 روپے فی کلو اضافہ

چیئرمین کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول بجلی کی قیمتیں کم کیں لیکن گھی تیل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

عوام مہنگائیکی چکی میں پس گئے ہیں پہلے عوام کو پیٹرول مہنگا مل رہا تھا اب بناسپتی گھی کی قیمتوں میں 20 سے 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین کراچی ریٹیلرز گروسسرز ایسوسی ایشن کے فرید قریشی نے کہا کہ ڈالڈا تیل اور کی قیمت اس وقت بڑھ کر فی کلو 470 اور 460 روپے ہوگئی ہے۔

فرید قریشی نے بتایا کہ سویا سپریم گھی و تیل 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، میزان تیل کی قیمت 450 روپے اور کھلا پکوان تیل 420 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03 فیصد کا اضافہ ہوا

انکا کہنا تھا کہ کمپنوں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے کمپنی جب چاہتی ہیں قیمتیں بڑھا دیتی ہیں۔

فرید قریشی نے مطالبہ کیا کہ کمشنر کراچی ڈپٹی کمشنر کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے احکامات دیں، کمپنیاں من مانی کرتی ہیں لیکن کوئی طریقہ کار نہیں کہ انہیں قیمت بڑھانے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ہوگیا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.24 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*