گوہر خان مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے پروپیگنڈے پر بول پڑیں

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے مسلمانوں کے لئے نفرت پھیلانے کے پروپیگنڈے کے خلاف خاموشی توڑ دی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی مشہور اداکارہ و ماڈل اور گِگ باس کی وِنر گوہر خان نے اپنے ٹوئٹ میں دبے لفظوں میں فلم دی کمشیر فائلز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اگر آپ کو پروپیگنڈہ نظر نہیں آتا تو آپ کی روح اندھی، بہری اور گونگی ہے ‘۔

گوہر خان کی جانب سے یہ خاموش احتجاجی ٹویٹ سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ گوہر خان نے اپنے ٹویٹ میں اس میں فلم کا نام نہیں لکھا ہے تاہم نام ظاہر نہ کرنے کے بعد بھی ‘دی کشمیر فائلز’ کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر گوہر کے خلاف پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

گوہر خان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘پہلے ہی بہت سے سیریل، فلمیں تاریخ پر بنتی ہیں، لیکن اگر اب بنتی ہیں تو پھر آپ کو پریشانی کیوں ہو رہی ہے؟  کیا آپ کو بھی اپنے آپ پر یقین ہے کہ آپ نے کوئی غلط کام کیا ہے جو آپ کی پریشانی کا باعث بن رہا تھا؟

 ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اگر یہ فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کے حوالے سے ہے جسے آپ پروپیگنڈے کے طور پر دیکھتے ہیں تو میں آپ کو ان فالو کر رہا ہوں۔

ایک بھارتی صارف نے گوہر خان کی پوسٹ پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کو اس ٹویٹ سے نفرت ہونے والی ہے، میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو لکھا ہے اسے لکھنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے، آپ ہمیشہ سے ایک بہادر خاتون رہی ہیں،خدا آپ کو سلامت رکھے۔

یاد رہے کہ بھارت میں حال ہی میں نمائش ہونیوالی متنازع بالی ووڈ فلم’ دا کشمیر فائلز  ‘ کےبارے میں سوشل میڈیا پر خوب واویلا مچا ہوا ہے ہندو شہری  اس فلم کو دیکھ کر جذباتی ہورہے ہیں جبکہ بھارتی مسلمانوں کی نظر میں یہ فلم مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*