معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سر پر بندوق رکھی گئی اور پھر نازیبا حرکات کرنے کا کہا گیا۔
خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کچھ روز قبل واردات پیش آئی تھی جب لاہور میں انہیں ڈرامہ بنانے کا کہہ کر بلایا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا جب کہ ساتھ ہی لوٹ مار بھی کی گئی، بعدازاں ملزمان نے ان کی چند ویڈیوز بھی لیک کردیں۔
اب ڈرامہ نگار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں گن پوائنٹ پر بلیک میل کیا گیا اور نازیبا حرکات کرنے کا کہا گیا جس پر میں نے کہا میں ایسے کیسے نازیبا حرکات کروں جب اتنے لوگ میرے اوپر گن لیے کھڑے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جان بچانے کے لیے انہوں نے ویڈیو لیک کی اور ویڈیو میں موجود لڑکی لیڈر تھی جو سب کو ہدایات دے رہی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے پہلے کسی انٹرویو اور ایف آئی آر میں اس لیے ان ویڈیوز یا اس قسم کا تذکرہ نہیں کیا کیونکہ اس سے ملک کی عزت خطرے میں پڑتی۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔
خلیل الرحمان قمر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹوری۔