گنگوبائی کاٹھیاواڑی سوکروڑ کلب میں شامل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کامیاب ہوگئی ہے۔

اس کا اعتراف بھنسالی پروڈکشن کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا گیا اور بتا یا گیا کہ فلم اب تک 108.3 کروڑ روپے کما چکی ہے۔ جبکہ ساتھ ہی فلم کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں یہ لکھا ہوا ہے کہ 108.3 کروڑ ورلڈ وائیڈ گراس باکس آفس، اتنا سارا پیار دینے کے لئے شکریہ۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی گنگو بائی کا کردارعالیہ بھٹ نے ادا کیا اور انہوں نے اس کردار کو اپنی ابھی تک کے فلمی کیریئر کا سب سے مشکل کردار کہا ہے۔ جبکہ عالیہ بھٹ کی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ یہ پہلی فلم ہے واضح رہے کہ عالیہ سے قبل ہدایت کار نے دیپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑاسے بھی رابطہ کیا تھا لیکن بعد میں اس فلم کے لئے عالیہ بھٹ کا انتخاب کیا گیا۔

عالیہ بھٹ فلم میں بہترین اداکاری کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*