خان پور میں گاڑی نہر میں گر جانے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خان پور میں 86 پل کے قریب پیش آیا ہے جہاں پر کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خان پور کے علاقہ محلہ ٹھٹھا راں کی رہائشی فیملی رحیم یار خان سے خان پور آ رہی تھی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کے باعث نہر کی سائیڈ سے کار گزارنے لگے تو کار سلیپ ہوکر نہر میں گرگئی۔
ریکسیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین سمیت 5 نوجوان شامل ہیں تاہم ڈیڈ باڈیز اہسپتال سے ان کے گھر منتقل کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق 5 پانچ افراد کی ڈیڈ باڈیز نہر سے نکال لی ہیں جن میں مرسلین بی بی، رابعہ بی بی، عاطف مشتاق، مبشر مشتاق، فیضان رفیق شامل ہیں۔
ریکسیو حکام نے مزید بتایا کہ دو نوجوان جن میں 18 سالہ ارسلان اور 15 سالہ عرفان شامل ہیں جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔