گاڑی سے 40 مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اوکاڑہ میں گاڑی سے  40  مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی اوکاڑہ رینالہ خورد میں لائیوسٹاک کی جانب سے کی گئی ، جس کے نتیجے میں ھنڈائی وین سے 40من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ  ملزمان کی شناخت ساجد مسیح اورکاشف کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان گوشت لاہور سپلائی کرنے کےلیے جارہے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کو پولیس کے حوالے کرکے کارروائی شروع کری گئی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*