کے ڈی اے ڈائریکٹر کا ڈپٹی کمشنر ویسٹ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام

کراچی میں سرکاری زمین پر سرکاری ادارے نے قبضے کا الزام لگادیا۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ویسٹ آفس پرسرکاری زمین پرقبضہ کا الزام لگادیا۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے ڈی اے نے قبضے کی شکایت پر کمشنر کراچی کوخطوط بھی لکھ دیئے ساتھ ہی ممبرلینڈ یوٹیلازیشن اور ڈی سی ویسٹ کو بھی کے ڈی اے کی زمین پرقبضہ سے آگاہ کردیا۔

کے ڈی اے حکام نے خط میں بتایا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر13/6 اسکیم 41 میں بیلٹ پلاٹس پرڈی سی ویسٹ کمپلیکس بنایا جارہا ہے، یہ زمین الاٹیس کوالاٹ کی گئی ہے، ڈی سی کمپلیکس کی تعمیرمیں سرکاری فنڈز کا غلط استمعال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کو الاٹیس کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے الاٹیس نے سندھ ہائی کورٹ میں کیس بھی دائرکیا ہوا ہے جبکہ مذکورہ زمین پر کے ڈی اے کی طرف سے کم آمدنی والے افراد کے لئے رہائشی مکانات بننے تھے۔

کے ڈی اے حکام نے واضح کیا کہ مذکورہ زمین کالے اوٹ پلان بھی ماسٹرپلان ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ ہے، خطوط میں کے ڈی اے کی الاٹ شدہ زمین پر ڈی سی کمپلیکس کی غیرقانونی تعمیرات کوروکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مزید کہا کہ سپریم کورٹ آرڈرز کے مطابق شہر کو اس کے اصل ماسٹرپلان پر بحال کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*