‎کے ڈی اے ٹیم پر حملہ، انجینئرز زخمی

ضلع وسطی کے علاقے مجاہد کالونی میں قابضین کو نوٹس، شرپسندوں کی عملے کا جان سے مارنے کی دھمکیاں

پولیس اینٹی انکروچمنٹ فورس عملے کو تحفظ دینے میں ناکام،خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے قابضین نے مغلظات بکیں

نوٹس پھاڑ ڈالے، شدید ہنگامہ آرائی، پتھراو¿،ڈی ایس پی ناظم آباد اور چوکی انچارج اہلکاروں کے ساتھ غائب ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی کے علاقے مجاہدکالونی میں قابضین کو نوٹس دینے پرکے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ، ایگزیکٹیو انجینئراور سب انجینئر پتھر لگنے سے ذخمی ہو گئے۔عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ پولیس،رینجرز،اینٹی انکروچمنٹ فورس عملے کو تحفظ دینے میں ناکام،خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے شرپسند قابضین نے مغلظات بکیں اورچیسپاں نو ٹس پھاڑ اورچھین لیئے،ڈی جی کا عملے کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کا عملہ ناظم آباد بلاک 4اور نارتھ ناظم آباد بلاک Bمیں واقع ڈیڑھ سوفٹ سڑک پر قائم مکانات کو ہٹانے کے نوٹس دینے کے دوران قابضین نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اورکے ڈی اے عملے پر پتھراوشروع کر دیااس دوران ڈی ایس پی ناظم آباد سلمان اور چوکی انچارج ریاض اپنے اہلکاروں کے ساتھ موقع سے غائب ہو گئے جبکہ اینٹی انکروچمنٹ کے تین اہلکاروں کے علاوہ دیگر اہلکار وں نے اپنی جانیں بچانے کو ترجیح دی۔ قابضین اسسٹنٹ کمشنر ذینب کے سامنے کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجمیل احمد بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت شاہ،ایکس ای این ناصر صدیقی کو مغلظات بکیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے تاہم اسسٹنٹ کمشنر ذینب قابضین کے سامنے ڈٹی رہیں۔قابضین نے چسپاں کیئے گئے نوٹس اتار کر پھاڑ دیئے جبکہ 40 کے قریب عملے سے نوٹس چھین لیئے۔رینجرز،ڈی ایس پی نے امن امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کو گرفتار کرنے سے گریز کیا۔ہنگامہ آرائی کے دوران پتھر لگنے سے ایگزیگٹیو انجینئر ناصر صدیقی،سب انجینئر نعیم معمولی ذخمی ہو گئے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ جمیل بلوچ،رحمت شاہ،ناصر صدیقی علاقے میں نظر آئے تو ان کو گولیاں ماردیں گے۔کارروائی میں تین تھانوں کی پولیس،رینجرز اوراینٹی انفورسمنٹ فورس کے اہلکار شامل تھے۔حالات بگڑنے پر ضلع وسطی کے تمام تھانوں کی پولیس طلب کر لی گئی جبکہ قابضین نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ نے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ مجاہد کالونی میں اس سے قبل بھی سڑک پر قائم تجاوزات کو مسمار کیاچکا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*