کے ڈی اے ارب پتی کلرک کا 18 کروڑ کے پلاٹ کیلئے عدالت سے کھلواڑ

خواتین کے ناموں میں صرف سعدیہ کی مماثلت ‘ سعدیہ یونس کا 18 کروڑ کا پلاٹ سعدیہ شاہد کی ملکیت بنا دیا ،متاثرہ شخص عدالت پہنچ گیا

نارتھ کراچی سیکٹر 11-B میں پلاٹ نمبر C/139 18 کروڑ سے زائد مالیت کا ہے ‘ دونوں خواتین کے شناختی کارڈ نمبر جدا ہیں ‘ فیملی ٹری بھی الگ ہیں

کراچی (رپورٹ O اے آر ملک) KDA کے ارب پتی کلرک جاوید مائیکل کا عدالت سے ایک اور کھلواڑ ریاست اللہ نامی شخص جعلسازی میں شریک سعدیہ شاہد اور KDA کلرک جاوید مائیکل کیخلاف جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں پہنچ گیا’ جہاں سوٹ نمبر 71/2024 دائر کردیا’ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11-B میں 18 کروڑ سے زائد مالیت کے 780 گز کے پلاٹ نمبر C/139 ہے جو سعدیہ یونس نامی خاتون کی ملکیت تھا۔ جس نے 1982 ئ میں پاور آف اٹارنی ریاست اللہ نامی شخص کو دیا اب وہ وفات پاچکی ہیں کلرک جاوید مائیکل نے صرف نام کی مماثلت پر دوسری خاتون سعدیہ شاہد کا نام استعمال کرکے کاغذات میں ہیر پھیر کی مہات کا استعمال کیااور اس پلاٹ کی ملکیت دونمبر طریقے سے سعدیہ شاہد کے نام منتقل کرالی ‘ جبکہ دونوں خواتین کے شناختی کارڈ نمبر بھی الگ الگ ہیں۔ دونوں کے فیملی ٹری کی تحقیق کے مطابق سعدیہ یونس کے فیملی ٹری کے مطابق یونس ان کے والد ہیں اور ان کی پیدائش 1959 میں ہوئی تھی ‘ جبکہ سعدیہ شاہد 1964 ئ میں پیدا ہوئی ہیں اور فیملی ٹری میں ان کا تعلق یونس مرحوم سے کوئی نہیں معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود عدالت کے کھلواڑ KDA کے ارب پتی کلرک جاوید مائیکل کی پرانی عادت ہے کہ وہ کاغذات میں ہیر پھیر کرتا ہے یاد رہے کہ اس نے بیوی سے تنازعے کے دوران معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود اپنی بیوی کے پلاٹ پر بھی جعلسازی کرکے معاملات سے کھلواڑ کیا تھا۔ جس کا ذکر ہم ماضی میں اس کے کرتوتوں کی خبروں میں کرچکے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*