کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، آگ لگنے پر ہنگامی کارروائی نہیں ہوسکے گی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند ہونے سے شہر میں کہیں بھی لگنے والی آگ پر ہنگامی کارروائی ممکن نہیں ہوسکے گی، فائر بریگیڈ کا عملہ گزشتہ روز سے ہیلپ لائن مکمل بند ہونے سے پریشان ہے۔

شہر میں کہیں بھی لگی آگ پر فوری قابو پانا ہے تو کے ایم سی فائر ٹینڈر کو بر وقت اطلاع دینی لازمی ہے۔ لیکن یہ ممکن تب ہوگا جب کے ایم سی فائر ہیڈ کوارٹر کی ہیلپ لائن کام کریں گی۔

 کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کے باہر ترقیاتی کام تو کیا گیا ہے لیکن کام کے باعث زیر زمین ٹیلی فون لائن میں خرابی پیدا ہوگئی جس سے کراچی کو آگ سے بچانے والے ہیڈکوارٹر کی ہیلپ لائنیں متاثر ہوگئیں۔

چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد  کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے لائن خراب ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ انتطامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ خرابی جلد دور کردی جائے گی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

شہر میں آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ سے بروقت رابطہ نہ ہونے پر کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن ٹھیک ہونے کے بعد فا ئر بریگیڈ فوری کارروائی کرسکے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*