کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی فلم آنے والی ہے؟ سابق ٹینس اسٹار نے بتادیا

بھارت کی اسپورٹس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شعیب ملک کی زندگی پر کیا فلم آنے والی ہے؟ سابق ٹینس اسٹار نے بتا دیا۔

ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے اشارہ دیا کہ شعیب ملک اور ان کی زندگی پر فلم بنانے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ ہم چند لوگوں سے رابطے میں ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے کچھ معاملات سست روی کا شکار ہیں لیکن یہ طے ہے کہ ہماری زندگی پر فلم بنے گی اور یہ کب بنے گی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کرنے سے متعلق کہا کہ وہ اداکاری نہیں کر سکتیں کیوں کہ وہ کیمرے کا سامنا نہیں کر سکتیں، شرمیلی ہیں۔

ٹینس اسٹار نے اپنی اداکاری کرنے کے امکان کو یکسر مسترد بھی نہیں کیا جب کہ شعیب ملک کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی اداکاری کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ اداکاری کر سکتے ہیں یا نہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا کہ انکی اور شعیب ملک کی کیمسٹری واقعی مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں مذاق کرتے ہیں اور ایک ساتھ ہنستے ہیں لیکن ہمارے درمیان شدید لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*