کیا رونالڈو نے قرآن مجید کی تلاوت کی، حقیقت کیا ہے؟

ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد میں قرآن پڑھنے والا شخص پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

وائرل ویڈیو کو فیس بک صارفین سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر مداح شیئر کررہے ہیں، جس کو 1 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

فیس بک کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔

ایکسپریس نیوز نے فیک نیوز ویڈیو کے حوالے سے معلوم کیا تو رونالڈو کی طرح دکھنے والا یہ شخص بیور عبداللہ ہیں، جنہوں نے قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

بیور عبداللہ، دراصل عراقی نژاد برطانوی ہیں، انکے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انہیں رونالڈو مشابہت کی وجہ سے عالمی شہرت ملی اور وہ اپنی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں کام کرنے لگے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*