کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی مزار قائد پرحاضری و فاتحہ خوانی

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر بھی رکھی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس سے قبل یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی۔

یومِ دفاع کے موقع پر آج مزارِ قائد پر بری و بحری افواج کے نمائندے بھی حاضری دیں گے۔

اس موقع پر وہ مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر رکھیں گے اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*