کورونا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی، مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید  514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 634 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 868 ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار433 ، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار142  ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار887 ، بلوچستان میں 35 ہزار 453، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 200 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 ہوگئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*